Skip to main content

sabse phela pakistan-By RJ Owais Younis

sabse phela pakistan-By RJ Owais Younisدوستو ! ہم سب خود کو ، معاشرے کو ، حالات کو بدلنا چاہتے ہیں۔۔ بہت اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں۔۔۔لیکن عمل کے وقت کاہل ہو جاتے ہیں۔۔ غیرملکی غلامی کا احساس ہو۔۔یا غیر کا، ہم سے آقا جیسے رویے کا شکوہ ، ملک میں کرپشن ہو ،یا معاشرتی نا انصافی اور طاقتور کی بدمعاشی۔۔ قصور ۔۔۔کسی اور کا نہیں ۔۔۔بلکہ ہماری کا ہلی اور مقافات عمل کا ہے۔۔اپنے حقوق کی ہم بات کرتے ہیں اور فرائیض بھلا کر معصوم بھی ہم ہی بن جاتے ہیں۔۔ ظلم کا آغاز اپنی ذات ، اپنے گھر اپنے محلے سے کرتے ہیں ۔۔ اور پھر اپنی مظلومیت کی دوہائیان دیتے ہیں۔۔اگر خوابوں سے محل بنتے تو ہر کوئی محلون کا مقیم ہوتا۔۔ دنیا جائے عمل ہے۔۔ بحیثیت قوم ہمیں سوچ تبدیل کرنی ہو گی ۔۔ کھڑے کھوٹے کو مشاہدےاور تجربے کی بنیاد پر جانچنا ہو گا۔مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔۔ لیکن ہم تو بار بار ڈسے جاتے ہیں۔۔ اور اب بھی ڈسے جانے کو تیار ہیں۔۔اگر من حیثیت قوم ہم چاہتے ہیں کہ قوموں کے درمیان ہم با عزت ہوں تو دوستو کاہلی چھوڑ کر اپنے حصے کی شمع روشن کرو۔۔۔ کیا سندھی، کیا پنجابی، کیا پٹھان کیا بلوچی۔۔ یہ سب رنگ ونسل کے بت ہیں ۔۔ ہم سب ایک جیسے ہی ہیں۔۔۔سب انسان ایک جیسے ہی ہیں۔۔ ہم میں سے زندہ وہی رہے گا۔۔ جو دلوں میں زندہ رہے گا۔۔ اور دلوں میں زندہ وہی رہتے ہیں جو خیر بانٹتے ہیں۔۔محبتیں بانٹتے ہیں۔۔آسانیان بانٹتے ہیں۔۔خیر، محبت اور آسانیان وہی بانٹتا ہے جو صاحب کردار ہو ۔۔جس کا دل خوف خدا سے منور ہو۔۔ جو اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ دوسرون کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والا ہو۔۔ بت پرست نہیں بلکہ بت شکن ہو جو ذات پات، رنگ ، نسل کے بت توڑ ڈالے۔۔پاکستان ایسے ہی چلتا رہے گا ۔۔۔۔اور ہم میں سے کسی کو۔۔۔ حق نہ ہو گا ۔۔۔کہ کسی کو برا کہیں۔۔۔ اگر حلال اور پاکیزہ خوراک کھانی ہے تو محنت کرنی ہو گی۔۔ اصل آزادی اور خوشحالی تب ہی ملے گی جب قوم محنت کرے گی ، فرائیض کی ادائیگی کرے گی ۔۔فرد خود اپنی حیثیت جانتے ہوئے قومی وقار کو سمجھے گ۔۔اور سب سے برھ کر اچھے برے کی تمیز سمجھے گاجو صرف معاشرتی، معاشی اور سیاسی بت پرستی چھوڑنے سے ہی ممکن ہو گی۔۔ آو توحید اپنائیں اور معاشرے کی تعمیر نو کریں

Comments

Popular posts from this blog

The Old Orange Seller | A Beautiful Story

ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے

سیدنا ابن عمر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وعلى آله وسلم نے فرمایا: ''ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے،نہ اس پر ظلم کرتا ہے نہ اسکی مدد چھوڑتا ہے۔جو مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کریگاتو اللہ تعالیٰ اسکی ضرورت پوری فرمائے گا،جو کسی مسلمان کی مصیبت دور کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسکی سختیوں سے اسکی کوئی سختی دور فرما دے گا،اور جو کوئی کسی مسلمان کے عیب پرپردہ ڈالے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسکی پردہ پوشی فرمائے گا۔''

Husan Ko Lajawab Hona tha By RJ Owais Younis

Husan ko Lajawab hona tha husn ko lajawab hona tha, shauq ko kamyab hona tha, hijar main kaif-e-izterab na pucho, khoon-e-dil ko sharab hona tha, teray jalwon main ghhir gaya aakar, zarray ko aaftab hona tha, kuch tumhari nigah kafir thee, kuch mujhay bhee kharab hona tha, raat taaron ka tootna bhee majaz, baa'is-e-izteraab hona tha